سپریم کوٹ :26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر

Jan 09, 2025 | 02:29 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
متفرق درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئینی ترمیم کے مقدمات کی ماضی میں بھی فل کورٹ نے ہی سماعت کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کیلئے مقرر کی جائیں۔
متفرق درخواست کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ فل کورٹ میں تمام ججز شامل ہوں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں