ثانیہ ملہوترا کی ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

Jan 09, 2025 | 03:31 PM

ممبئی (آئی این پی)  بالی ووڈ فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی  ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ ملہوترا اور ستار بجانے والے رشب رکھیرم شرماکی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر  مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ایک ریڈٹ صارف نے ثانیہ ملہوترا اور رشب رکھیرم شرما کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں، ثانیہ اور رشب ایک مداح کے ساتھ تصویر کھنچواتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں نے دونوں کو ایک ہی ایونٹ میں شرکت کرتے اور مختلف تصاویر میں ایک ہی شخص کے ساتھ پوز کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ ان تصاویر نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں