ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈسے متعلق مشاورت مکمل، 3تبدیلیوں کا امکان 

Jan 09, 2025 | 04:00 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کیخلاف 2ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی سلیکٹرزنے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آئندہ 2سے 3روز میں متوقع ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ میرحمزہ، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کو آرام دیئے جانے کا امکان  ہے،امام الحق کی سکواڈ میں واپسی متوقع ہے،اس کے علاوہ  ساجد خان اور ابرار احمدسکواڈکا حصہ ہوں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں