لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیدیا ۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ حفیظ اللّٰہ نیازی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے۔ حفیظ اللّٰہ نیازی یقیناً تکلیف سے گزر رہے ہیں،انکا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں پر چلا گیا ہے۔ حسان نیازی کے ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پرموٹ کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کے لیے ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں۔ حسان نیازی کا جرم صرف فوج کی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اسکا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔حسان نیازی اپنے ماموں کے نقشے قدم پر چلنے کی وجہ سے اس حال میں ہے۔حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد،دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرتا رہا ہے۔