لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر پابندیوں سے متعلق چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے مطالبے پر ای سی بی نے میچ کے بائیکاٹ سے گریز کرتے ہوئے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو ای سی بی اور اراکین کی آئی سی سی سے پیر کو میٹنگ شیڈول ہے۔ انگلینڈ بورڈ آئی سی سی سے افغانستان کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرےگا اور افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نہ ہونے پرفنڈنگ روکنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی مطالبہ کرے گا کہ افغان ویمن ٹیم بننے تک رقم اکاؤنٹ میں رکھی جائے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ای سی بی، آئی سی سی سے افغان ویمن ٹیم بنانےکی ڈیڈ لائن رکھنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔رپورٹ کے مطابق ای سی بی حکام کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان جوزبٹلر سے بھی افغانستان کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔