داعش کے سربراہ کی چارہزارڈالر مالیت کی گھڑی نے نئی بحث چھیڑدی

داعش کے سربراہ کی چارہزارڈالر مالیت کی گھڑی نے نئی بحث چھیڑدی

  



بغداد(این این آئی) عراق اور شام میں سرگرم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی گھڑی نے نئی بحث چھیڑدی کیونکہ مغرب کے خلاف اعلان جنگ کرنیوالے نے ہی مغربی برانڈ کی گھڑی پہن رکھی تھی ۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش کے خودساختہ خلفیہ پہلی مرتبہ ویڈیو میں نظر آئے ہیں اور اْنہوں نے موصل میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پر دائیں کلائی پر گھڑی پہن رکھی تھی جس کی نسل اور محاسن پر بحث شروع ہوگئی ،فیس بک پر عرب امور کے مشہور مبصر سلطان سعود القاسمی سمیت کئی افراد نے طنز کیا اور کسی نے اس کو رولیکس قراردیا ہے تو بعض نیاسے اومیگا سیم سٹار کہا ۔لیکن ساتھ ساتھ لوگ ایک دوسرے کو تلقین بھی کرتے رہے کہ زندگی چاہیے تو گھڑی کی شکایت سے گریزکریں جبکہ کئی نے گھڑی کو ہی مرتد قراردیدیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق یہ گھڑی جیمز بانڈ کی فلموں میں استعمال کی گئی اومیگا برانڈ کے ماڈل سے ملتی جلتی ہے ، ان ماڈلوں کی کم از کم قیمت 4 ہزار ڈالر ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...