لتا منگیشکر نے جین کمیونٹی کیلئے البم تیار کرلیا

لتا منگیشکر نے جین کمیونٹی کیلئے البم تیار کرلیا

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے جین کمیونٹی کیلئے البم تیار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لتا نے کہا کہ اس البم کی تیاری ان کیلئے ایک خصوصی چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس البم کی تیاری کے دوران جین کمیونٹی کی اساتذہ نے اپنی تمام ضروریات بارے انہیں گائیڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض جگہ وہ محسوس کرتے تھے کہ ان کی مذہبی تعلیمات اور سانتروں کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا جارہا۔

 تاہم میں نے اپنی پوری کوشش سے ان کی تعلیمات کے تقدس کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں یہ البم ان کی خواہشات کے مطابق تیار کرپائی ہوں۔

مزید : کلچر