اداکارہ نیتو سنگھ 56 برس کی ہوگئیں

اداکارہ نیتو سنگھ 56 برس کی ہوگئیں

  



ممبئی( نیٹ نیوز)رنبیر کپور کی ممی اوربالی وڈ کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ 56برس کی ہوگئیں،8 جولائی 1958ءکو دہلی میں پیدا ہونے والی نیتو سنگھ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 8سال کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار کیا۔بطور ہیروئین نیتو سنگھ کی پہلی فلم رکشہ والا 1972ءمیں ریلیز ہوئی۔ کالا پتھر، دیوار، یارانہ ، امر اکبر انتھونی، تیسری آنکھ نیتو کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہیں ، رشی کپورکے ساتھ ان کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ثابت ہوئی۔نیتو اور رشی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ، اسی کی دہائی میں دونوں ایک دوسرے کے ہوگئے ، دوہزاردس میں فلم دو دونی چار سے نیتو سنگھ نے رشی کے ساتھ کم بیک کیا اور فلمی دنیا میں دوبارہ سفر کا آغاز کیا ۔

مزید : کلچر


loading...