سکرین پر ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘ ارسلان راجہ
اسلام آباد(آن لائن) نوجوان اداکار ارسلان راجہ نے کہا ہے کہ سکرین پر ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘ ڈراموں میں مختلف کرداروں میں نظر آنے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں انتہائی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکرپٹ اور کہانی دیکھ کر کردار کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن جب بھی کام کی آفر ہوئی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ وہ کردار ادا کروں جو مرکزی ہو۔