فیشن کی رنگینیاں خوشبوﺅں کے شہر پیرس پہنچ گئیں

فیشن کی رنگینیاں خوشبوﺅں کے شہر پیرس پہنچ گئیں

پیرس( نیٹ نیوز) فیشن کی رنگینیاں خوشبوﺅں کے شہر پیرس پہنچ گئیں۔ سٹی ہاٹ فیشن ویک میں جینیفر لوپیز نے بھی شرکت کی۔فرانس سٹی ہاٹ فیشن ویک دوہزار چودہ کی رنگینیاں جاری ہیں۔نامور گلوکارہ جینیفر لوپیز کی آمد نے ایونٹ کی رونقوں میں اضافہ کردیا۔فیشن ویک میں حسین ماڈلز دلکشن اور جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو دیکھنے والے بھی مسحور ہوگئے۔ رنگوں کے حسین امتزاج اور خوبصورت ڈیزائن کے ملبوسات نے حاضرین کو داد دینے پر مجبورکردیا۔سفید، کالے اور نیلے رنگوں پر مشتمل ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔فیشن ویک 11 جولائی تک فرانس میں رنگینیاں بکھیرتا رہے گا جس میں ڈیزائنرز کی کلیکشن دھوم مچانے کی منتظر ہے۔

مزید : کلچر