اداکارہ شمسہ حیدر نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

اداکارہ شمسہ حیدر نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
اداکارہ شمسہ حیدر نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ شمسہ حیدر نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ ایک ملاقات میں شمسہ حیدر نے کہا کہ پہلے فلمیں اچھی نہیں بنا کرتی تھیں اسی لیے کام نہیں کیا ۔ اب نئے لوگوں کے فلم انڈسٹری میں آنے سے اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد فلموں میں کام کروں ۔شمسہ حیدر نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بہت سے کمرشلز شو ہو جاتے ہیں۔ شمسہ حیدر نے کہا کہ اب ان کو اداکاری کی تھوڑی بہت سمجھ آ گئی ہے اور اب ان اکا دل چاہتا ہے کہ وہ بھی فلموں میں کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کرے گی اور نئے لوگ اسے ایک بار پھر ترقی کی پٹری پر گامزن کریں گے ۔

مزید :

کلچر -