سرینگر،کشمیری قانون دان جسٹس مفتی بہاؤالدین کی یاد میں ہائیکورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

سرینگر،کشمیری قانون دان جسٹس مفتی بہاؤالدین کی یاد میں ہائیکورٹ میں فل کورٹ ...

  



سرینگر( آن لائن ) معروف کشمیری قانون دان اورجموں وکشمیر کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس مفتی بہاؤ الدین فاروقی کے انتقال پرہائیکورٹ سرینگر میں فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیاجس میں جسٹس فاروقی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر جج جسٹس ویریندر سنگھ نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کی طرف سے مفتی بہاؤ الدین فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اْن کی وفات سے قانونی شعبے میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اْسے پْر کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ اْن کا انتقال قانونی شعبے اور سماج کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی یادطویل عرصے تک ہمارے دل و دماغ میں رہے گی۔اس موقعہ پر جسٹس وریندر سنگھ نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ زندگی فانی ہے اور موت ابدی،البتہ کسی نیک شخص کو اس کی موت کے بعد نیکیوں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔

تعزیتی اجلاس میں ہائی کورٹ بنچ کے جج صاحبان، سابق جج صاحبان ، ایڈوکیٹ جنرل، لاء افسران، اسسٹنٹ سولیسٹر جنرل، سبارڈینیٹ کورٹس سرینگر کے جوڈیشنل افسران اور کورٹ افسران نے بھی شرکت کی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...