جلد انٹرنیشنل میوزک کمپنی کے ساتھ ایک گانا تیار کر رہا ہوں‘عطاء اللہ عیسی خیلوی

جلد انٹرنیشنل میوزک کمپنی کے ساتھ ایک گانا تیار کر رہا ہوں‘عطاء اللہ عیسی ...


لاہور(آئی این پی) فوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ جلد انٹرنیشنل میوزک کمپنی کے ساتھ ایک گانا تیار کر رہا ہوں جس میں پاکستانی فوک میوزک کو ہی شامل کروں گا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا کہ میرے اب تک 500 سے زائد میوزک البم ریلیز ہو چکے ہیں جو بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب البم کا نہیں بلکہ سنگل گانے کا دور ہے اور بہت جلد میں ایک منفرد انداز کے میوزک ورژن کے ساتھ اپنا گانا لانچ کروں گا۔

مزید : کلچر


loading...