سائنس فکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والے نئی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا۔مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ہدایت کار جیمز گن ہیں جسے رواں برس یکم اگست تک سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔

مزید : کلچر