عمائمہ ملک پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

عمائمہ ملک پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں
عمائمہ ملک پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

  


ممبئی( نیٹ نیوز) لالی ووڈ کی اداکارہ عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 25 برس کی عمر میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے، مجھے پاکستان کے علاوہ بہت سی بھارتی فلموں میں بھی کام کی پیش کش ہوئی لیکن میں نے بالی ووڈ فلم راجہ نتورلال میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کے لئے حامی بھری۔واضح رہے کہ عمائمہ ملک نے گزشتہ برس پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم بول سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس سے باکس آفس پر لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ کی بھی متعد سپر ہٹ فلموں کے ریکارڈ توڑے اور کامیاب قرار پائی۔

مزید : کلچر


loading...