”پنک لپس“ کی ویڈیو کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک ہفتہ میں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی

”پنک لپس“ کی ویڈیو کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک ہفتہ میں 10 لاکھ سے تجاوز ...

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سنی لیون کے نئے گانے ”پنک لپس“ کی یو ٹیوب پر جاری ویڈیو کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک ہفتہ میں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس گانے کی کوریو گرافی اوما گیتی نے کی ہے اور یہ نئی فلم ہیٹ سٹوری ٹو کا پروموشنل ٹریک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے گانے بے بی ڈول کی مقبولیت کے بعد کوریو گرافرز پر اس سے بھی زیادہ مقبول ہونے والا گانا فلمانے کیلئے زبردست دباﺅ تھا۔ ہیٹ سٹوری ٹو 18 جولائی کو ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...