تنزانیہ ‘ریسٹورنٹ میں دھماکہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے

تنزانیہ ‘ریسٹورنٹ میں دھماکہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے

اروشا(اے پی پی) تنزانیہ کے شمالی قصبہ کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ ذرائع ابلاغ نے منگل کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ رات کے وقت ہوا جس کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دھماکہ میں 8 زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔

مزید : عالمی منظر