امریکی گلوکارہ اداکارہ جیسیکا سمپسن نے ایرک جانسن سے شادی کر لی

امریکی گلوکارہ اداکارہ جیسیکا سمپسن نے ایرک جانسن سے شادی کر لی

ٹیکساس ( نیٹ نیوز)امریکی گلوکارہ ، اداکارہ جیسیکا سمپسن نے اپنے منگیتر نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑی ایرک جانسن سے آخر کار شادی کر لی ہے۔ 33سالہ اداکارہ کی شادی میں جو پانچ جولائی کوہوئی تھی ، قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ جیسیکا اور جانسن نے نومبر 2010میں منگنی کی تھی، اور چاہنے کے باوجود ناگزیر وجوہات کی بنا پر شادی میں تاخیر ہوتی گئی۔ دونوں کے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہو چکے ہیں۔ امریکی معاشرے میں شادی کی نسبت آپس کے تعلقات کوزیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

، اور ایسی ہی ایک مثال اداکارہ اینجلینا جولی اور اس کے نامزد شوہر بریڈ پٹ کی ہے،جو 2005سے اکٹھے رہ رہے ہیں۔ جانسن اور جیسیکا دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

مزید : کلچر