کابل یونیورسٹی میں ہنگامے ‘ملک بھر کی جامعات پانچ اگست تک بند

کابل یونیورسٹی میں ہنگامے ‘ملک بھر کی جامعات پانچ اگست تک بند

کابل(این این آئی) افغانستان کی وزارت اعلی تعلیم نے کابل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کے ہنگاموں کے بعد ملک بھر کی جامعات کو پانچ اگست تک بند کردیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر حبیب اللہ حبیب نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز نے پانچ اگست تک ملک بھر کی جامعات کو بند رکھنے کے اعلان کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس سے مستثنی ہیں اور وہ اس سلسلے میں خود ہی فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کا فیصلہ کابل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی جھڑپوں اور چھ اسٹوڈنٹس کے زخمی ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ کابل کے کریمنل انوسٹی گیشن ڈپیارٹمنٹ کے سربراہ گل آغا پادشاہ نے اسٹوڈنٹس کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بعض رپورٹوں میں کہا گیاتھا کہ صوب بامیان اور ہرات سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے درمیان فٹ بال کے معاملےپر آپس میں لڑائی چھڑ گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...