میرا کوعیدالفطر پرڈرامہ کروانے کیلئے پروڈیوسرسرگرم

میرا کوعیدالفطر پرڈرامہ کروانے کیلئے پروڈیوسرسرگرم
 میرا کوعیدالفطر پرڈرامہ کروانے کیلئے پروڈیوسرسرگرم

  




لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میرا کوعیدالفطر کے موقع پرتھیٹرپرپرفارم کروانے کیلئے سٹیج پروڈیوسرسرگرم ہوگئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پروڈیوسرقیصرثناء اللہ خان نے اداکارہ میرا کوعیدالفطرکے سپیل میں کاسٹ کرنے کیلئے آٹھ لاکھ روپے کی پیشکش کی جبکہ دوسری جانب ملتان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرزواربلوچ نے ایک ہفتہ کے سپیل کیلئے زیادہ معاوضہ کی پیشکش کی ہے، جوکہ اداکارہ نے قبول کرلی ہے۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ میں فی الحال اس خبر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ اگرمیں نے سٹیج ڈرامے میں کام کیا توسب سے پہلے میڈیا کوبتاؤں گی۔ آجکل میں اپنے ہسپتال اورفلم کے پراجیکٹس پرکام کررہی ہوں۔ ہسپتال کی فنڈریزنگ مہم جاری ہے جبکہ دوسری جانب ہدایتکارجراررضوی کی فلم ’’ہم ہیں جانباز‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہسپتال کی میڈیا کوارڈینشن کیلئے دومعروف صحافیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...