موجودہ حالات میں کلاسیکی موسیقی کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے‘ حامد علی خان

موجودہ حالات میں کلاسیکی موسیقی کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے‘ حامد علی خان

لاہور(آن لائن) پٹیالہ گھرانے کے معروف گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات نے پاکستان میں موسیقی کو بہت نقصان پہنچایا اور کلاسیکی موسیقی کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میوزک انڈسٹری تباہی کے دہانی پر کھری ہے اور اس کے ذمہ دار صرف گائیک ہی نہیں کچھ اور لوگ اور ریلیزنگ کمپنیاں ہیں جو اصل میوزک کو صرف اسلئے پروموٹ نہیں کرتیں کہ انہیں اس میں منافع نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کلاسیکی موسیقی سننے والے لوگ موجود ہیں مگر آج مارکیٹ ویلیو دیکھی جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کمپنیاں ان گلوکاروں کے والیم ریلیز کرنا چاہتی ہیں جو پیسہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جو شاگرد بنتا تھا تو وہ پوری توجہ گائیکی کی طرف دیتا تھا۔

مزید : کلچر


loading...