بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ
بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

  

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ، لیسکو کی طلب بجلی کوٹے سے ڈبل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 19ہزار میگاواٹ ہے،اکثر پاورہاﺅسز تیل کی قلت سے دوچار ہیں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں غیراعلانی لوڈ شیڈنگ پرمجبورہیں ،موسم بہتر نہ ہوا تو لوڈ شیڈنگ بھی کم نہیں ہوگی۔ ادھر لیسکو چیف راﺅضمیر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بجلی کوٹہ 2647میگاواٹ ہے جبکہ طلب 4700میگاواٹ سے تجاوزکرگئی ہے،سسٹم اوورلوڈڈ ہے، اسےبندکرکے بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،کوشش ہے کہ سحری،افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بھی بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں