فیفا ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست

فیفا ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست
فیفا ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست

  



بیلو ہوریزونٹے (ما نیٹرنگ ڈیسک ) مصری ملکہ کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے میزبان برازیل کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطا بق برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں کھیلے گئے میچ کے ابتدا سے ہی ایسا لگ رہا تھا جیسے برازیل کی ٹیم سیمی فائنل کے دباﺅ میں آکر فٹبال کھیلنا ہی بھول گئی ہے اور ناقص دفاع اور گول کیپرنگ کے باعث جرمن ٹیم یکے بعد دیگرے گول کرتی چلی گئی جس سے برازیلین کھلاڑیوں کی سٹی گم ہوگئی، جرمنی کی جانب سے پہلا گول 11ویں منٹ میں تھامس مولر نے کیا جبکہ دوسرا گول میروسلاو کلوزے نے 23ویں منٹ میں کیا، 24ویں اور 26ویں منٹ میں ٹونی کروس نے لگاتار 2 گول کرکے جرمنی کی برتری 0-4 کردی جبکہ 29ویں منٹ میں سیمی کھدیرا نے5واں گول کرکے برازیل کو پسپائی پر مجبور کردیا۔دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتری لیکن جرمن ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے برازیل کے کئی یقینی گول بچائے ، مجموعی طور پر دوسرے ہاف میں بھی جرمنی کی ٹیم حاوی رہی اور اس نے اس ہاف میں بھی 2 گول کئے، دوسرے ہاف کا پہلا اور مجموعی طور پر چھٹا گول 69ویں منٹ میں جرمنی کے آندرے شرلے نے کیا جبکہ 7واں گول بھی آندرے شرلے کے ہی نام رہا، برازیل کو اپنی عزت بچانے کا موقع میچ کے آخری اضافی لمحات میں ملا اور آسکر نے گول کرکے مقابلہ 1-7 کردیا لیکن اس وقت تک برازیل کے ہاتھ سے میچ نکل چکا تھا اور جرمنی نے پہلا سیمی فائنل جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ مصر کی پیشن گوئیوں کی ملکہ جوئے عیاد نے چھ مہینے پہلے ہی یہ بتا دیا تھا کہ جرمن ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرے گی ۔

جوئے عیاد کی میچ سے متعلق پیش گوئی اور دیگر تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : کھیل


loading...