پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا،سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا،سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے
پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا،سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے

  



پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) صو بائی دارلحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جس سے جائے وقوعہ پر کارڈ گر گیا۔ پولیس نے کارڈ پر درج پتہ پر کارروائی کی اور مکان سے چار بم ، دو دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور پستول کے سائلنسر برآمد کر لئے، پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں بموں کو ناکارہ بنا دیا، مکان سے 65 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مکان میں مقیم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب متھرا میں بھی پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں موجود دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مکان سے تین بم برآمد کر لئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...