سفاک یہودیوں نے نہتے فلسطینیوں پرقیامت ڈھا دی، 7بچوں سمیت27شہید

سفاک یہودیوں نے نہتے فلسطینیوں پرقیامت ڈھا دی، 7بچوں سمیت27شہید
سفاک یہودیوں نے نہتے فلسطینیوں پرقیامت ڈھا دی، 7بچوں سمیت27شہید

  


مقبوضہ بیت المقدس(ما نیٹرنگ ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے نہتے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، سات بچوں سمیت 27 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے بعد غزہ میںاسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا ڈالا۔ حملے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ ایک اور حملے میں اسرائیلی طیاروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کار سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اسرائیلی طیاروں نے رات گئے بھی کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ میں ہلاکتوں کے بعد مغربی کنارے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی، رملہ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی۔ اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے تو فلسطینیوں نے بھی پتھراﺅ کیا۔ نوجوانوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر اسرائیلی بمباری پر احتجاج کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...