کراچی : پولیس ورینجرز مقابلے، ایک ملزم ہلاک

کراچی : پولیس ورینجرز مقابلے، ایک ملزم ہلاک
 کراچی : پولیس ورینجرز مقابلے، ایک ملزم ہلاک

  

 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں گینگ وار ملزموں کا پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلہ ہوا،جس کے دوران لیاری گینگ وار کا ملزم رسول بخش عرف رمیز مارا گیا۔ ایس پی سٹی شیراز نذیرنے بتایا کہ مارے جانے والا ملزم ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب میٹھادر میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم محمد سجن کو گرفتارکرکے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ایس پی کلفٹن عبادت نثار نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 1 میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے،جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

مزید : کراچی