دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ، یونس خان کی قسمت کھل گئی
لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔مصباح الحق دونوں ٹیموں کی قیادت کریں گے، محمد حفیظ کوٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ آل راﺅنڈر وہاب ریاض کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، یونس خان کی قسمت بھی کھل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، خرم منظور،شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد طلحہ، جنید خان، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، یونس خان، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، انور علی، سعید اجمل، محمد طلحہ، وہاب ریاض ، ذوالفقار بابرپر مشتمل ہے۔ فاسٹ باﺅلر عمر گل انجری کی وجہ سے دونوں سکواڈ میں شامل نہیں جبکہ بلاول بھٹی بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔