موسیقی میں الگ مقام بنانا چاہتی ہوں:لیلیٰ خان

موسیقی میں الگ مقام بنانا چاہتی ہوں:لیلیٰ خان

پشاور(اے این این) موسیقی ہو یا گائیکی کسی کی میراث نہیں، اس میدان میں سب کے لیے یکساں مواقع میسر ہوتے ہیں۔فن اور فن کاروں کی قدر کرنے والے کم نہیں آج بھی فن و موسیقی کے دل دادہ بے شمار ہیں ،ان خیالات کا اظہار شوبز کی دنیا میں قدم جمانے اور سانولی رنگت والی لیلی خان نے ایک ملاقات میں کیا، کہتی ہیں کہ اگر خود پر اعتماد ہو تو کسی بھی شعبہ صلاحیتوں کو منوایا جاسکتا ہے۔

 جبکہ اسی اعتمادکی بدولت کسی سے خوف نہیں کھانا چاہیے، اچھے برے لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن اپنے آپ پر بھروسہ سے آپ تمام مسائل ومشکلات پر قابوپاسکتے ہیں۔لیلی خان نے اپنی تعلیمی کیریئر کے بارے میں بتایاکہ وہ ایف ایس سی پاس اور گریجویشن کررہی ہیں کیونکہ کسی بھی شعبہ میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔

مزید : کلچر