فریدہ پنٹو کا بوائے فرینڈ دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

فریدہ پنٹو کا بوائے فرینڈ دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ
فریدہ پنٹو کا بوائے فرینڈ دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

  



ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ فریدہ پنٹو نے آئندہ اپنے بوائے فرینڈ دیو پاٹیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فریدہ نے لکھا ہے کہ انہوں نے آئندہ دیو پاٹیل کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو محفوظ کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا فلم میں ایک ساتھ کام کرنا ایک دوسرے کے تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔فریدہ پنٹو اور دیو پاٹیل نے ایک ساتھ 2008کی کامیاب ترین فلم سلم ڈاگ ملینئیر میں کام کیا تھا۔فریدہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے شادی کا کوئی منصوبہ نہیں بنا یا ،ہم دونوں کی توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز ہے

مزید : کلچر


loading...