یوٹیلیٹی سٹور ،عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں سے مہنگے شہری پریشان

یوٹیلیٹی سٹور ،عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں سے مہنگے شہری پریشان

                                                  لاہور ( اسد اقبال )وفاقی حکو مت کے زیر اہتمام چلنے والے یو ٹیلیٹی سٹوروں میں رمضان پیکج کے نام پر شہریو ں سے لو ٹ مار شروع کر دی درجنو ں اشیائے صرف عام مارکیٹ سے مہنگے دامو ں فروخت کر کے صارفین سے رمضان ٹیکس جبرا ًوصو ل کیا جارہا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کے لیے لگائے گئے رمضان بازار وں میں چینی فی کلو 45روپے جبکہ وفاقی حکو مت کے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اس سے کم تر چینی 49روپے فی کلو گرام فروخت کی جارہی ہے اسی طرح کئی اجناس عام بازاروں سے بھی مہنگے دامو ں فروخت کر کے سستے یو ٹیلیٹی سٹوروں کو مہنگی دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے پیش نظر شہریو ں کی بڑ ی تعداد نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ مو ڑتے ہو ئے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹو ں کا رخ کر لیا ہے ۔ واضع رہے کہ وفاقی حکو مت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاءکی فراہمی کے لیے رمضان پیکج کے تحت 2ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے بر عکس پنجاب حکومت نے ریلیف دینے کے لیے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جس کے لیے پنجاب حکو مت نے 5ارب روپے کی سبسڈی دی ہے ۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی حکو مت نے ماہ رمضان میں ریلیف کے نام پر غیر معمو لی سبسڈی دی ہے جو کروڑو ں عوام کے منہ میں زیر ہ کے مترادف ہے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اول گھی 145روپے جبکہ رمضان بازارو ںمیں 122روپے فی کلو ، دال چنا یو ٹیلیٹی سٹور پر 62روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 60روپے ، یو ٹیلیٹی بیسن 70روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 64روپے ،یو ٹیلیٹی سٹوروں پرصرف 238روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 230روپے ،سن لائٹ 109روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 102روپے اور یو ٹیلیٹی سٹور پر شر بت بو تل 130روپے اور عام مارکیٹ میں بو تل 122روپے اسی طر ح یو ٹیلیٹی سٹوروں پر مصالحہ جات کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت 5سے 8فیصد تک زائد ہیںیو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن لاہور کے ایک سٹور کے مینجر نے پاکستان سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ یو ٹیلیٹی سٹور سارا سال شہریو ں کو عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاءمسلسل فراہم کر تے ہیں ۔جبکہ قیمتو ں میں معمو لی اضا فے کی وجہ وفاق کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت یو ٹیلیٹی سٹوروں پر 2ارب روپے کی سبسڈی جبکہ پنجاب حکو مت کی جانب سے رمضان بازاروں کے لیے 5ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1