14اگست کا سونامی مارچ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا،اعجاز چودھری

14اگست کا سونامی مارچ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پنجاب سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عبا س سے ،مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلہ روت اور ضلعی صدر چنیوٹ ملک شوکت تھہیم کی قیادت میں چوہدری قمر آفتاب چدھڑ اور سابقہ اقلیتی ناظم و ممبر ضلع کونسل ملک طارق جاوید نے وفود کے ہمراہ ملاقات کی اور انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اعجازاحمدچوہدری نے قمرآفتاب چدھڑ اورملک طارق جاوید کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوش آمدیدکہاکہ تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

 آنے والا وقت تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، 14 اگست کو عوام کا سونامی مارچ جعلی حکمرانوں کو بہاکر لے جائے گا انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا انتہائی مشکل کردیا ہے ، سستے رمضان بازاروں کے نام پر عوام کو جھانسہ دینے والے حکمران ریلیف نہیں دے سکے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیںآسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، پنجاب حکومت ، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہو چکی ہیں،صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، مزدوروں کے گھروں پر فاقے پڑے ہوئے ہیں ، پنجاب کی انڈسٹری بند ہو چکی ہے ، امن وامان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ، چوریاں اور ڈاکوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، تجربہ کا رٹیم کا دعوی کرنے والے حکمران سحری اور افطاری کے موقع پر بھی عوام کو بجلی فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی بقاءکی جنگ لڑرہی ہے 14 اگست کو عوام سڑکوں پر نکلیں گے ،عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ، موجودہ حکومت عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور مزید اس کے پاس اقتدار میں رہنے کو جواز باقی نہیں رہا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...