ملکی ترقی کیلئے شہر قائد کی روشنیاں واپس لانا ہوں گی،راغب نعیمی

ملکی ترقی کیلئے شہر قائد کی روشنیاں واپس لانا ہوں گی،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملکی ترقی وخوشحالی کےلئے شہرقائد کی روشنیاں واپس لانا ہونگی مذہبی منافرت کوختم کرنے کے لئے علماءحقہ کاکردار انتہائی اہم ہے اکثریت کواقلیت میںتبدیل کرنے کی غیرفطرتی کوشش نے وطن عزیزکے امن وامان کوتباہ کردیاہے ان خیالات کااظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے قائمقام ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے دورہ کراچی کے دوران تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر اورروئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اورسنی تحریک کے سربراہ انجنئیرثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران کیادورہ کراچی کے دوران علامہ راغب حسین نعیمی نے ڈاکٹرعامر لیاقت ، مفتی نعیم ،مفتی عبدالقادر ارر معروف کالم نگار ضیاءالحق سمیت شہرقائد کی دیگر مذہبی وسیاسی قیادت سے ملاتیں کیں۔