چائلڈ ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین کے بارے میںاجلاس

چائلڈ ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین کے بارے میںاجلاس

  



 لاہور( جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب ری پروڈیکٹو ،میٹرنل، نیونیٹل اینڈ چائلڈ ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین بارے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈویلپمنٹ غلام فرید ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ( ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ( آئی ایم این سی ایچ) ڈاکٹر تنویر احمد ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پراونشل کوارڈینیٹر ڈاکٹر جاوید عمر اور محکمہ قانون و خزانہ کے افسران نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کے معاملات چلانے کے لئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا جبکہ ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹ کام کرے گا اجلاس میں ہیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی کے طریقہ کار ، تادیبی کارروائی کے لئے ضابطہ کار ، کیپسٹی بلڈنگ کے لئے ٹریننگ ، اچھی کارکردگی پر تنخواہ کے علاوہ تعریفی اسناد اورنقد انعام دینے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی ذمہ داریوں کا تعین اور دائرہ کار ، بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو پے سکیل 7 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پے سکیل 5 دینے سے متعلق مسودہ قانون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا - اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مذکورہ قوانین کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے اعلی حکام کو بجھوایا جائے گا تاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز بیماریوں کی روک تھام ، بہبود آبادی اور پرائمری ہیلتھ کیئر میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں اور ان کی ملازمت کو تحفظ بھی حاصل ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...