محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام گداگروں کے خلا ف مہم جاری

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام گداگروں کے خلا ف مہم جاری

  



 لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی دفتر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام گداگروں کے خلاف مہم جاری ہےضلعی آفسر فیض وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ماہ رمضان میں گداگری اور گداگروںکے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے محکمے کی 8ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے صبح اور شام کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جیل روڈ، گلبرگ ، لبرٹی، مارکیٹ، سمن آباد ، علامہ اقبال ٹاﺅن اور دیگر علاقوں سے گداگروں کو اپنی تحویل میں لے کر ویلفیئر ہومز بھجوایاجاچکاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...