سحری کے اوقات میں بھی گرانفروشوں کے خلافکارروائی،ریونیو افسران بیمار پڑنے لگے

سحری کے اوقات میں بھی گرانفروشوں کے خلافکارروائی،ریونیو افسران بیمار پڑنے ...

  



لاہور (اپنے نمائندے سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر لاہور کی ہدایت پر ریونیو افسران سحری کے اوقات میں بھی پرائس کنٹرول کی زمہ داری پوری کرنے لگے ہیں نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بعض بیمار پڑنے لگے ہیں جبکہ بعض دوران سفر نیند پوری کرنے لگے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر لاہور عرفان میمن کی ہدایت پر رمضان بازاروں میںگراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو روکنے کیلئے ریونیو افسران اور تحصیلدار صاحبان کوسحری اوقات میںبھی پرائس کنٹرول کی ذمہ داری سونپ دی گئی جس کے باعث رات 2بجے کے بعد چند گھنٹے کی نیند سونے والے ریونیو افسران دوبارہ چھاپے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے میں متحرک ہوچکے ہیں گذشتہ روز اس نئی زمہ داری کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سحری کے اوقات اشیاءخورد نوش فروخت کرنے والی بیکریوں اور دودھ دہی کی دوکانوں کے باہر ریونیوافسران نے مکمل ڈیرے لگا لیے ہیں سحری کے وقت پرائس میٹنگ کرنے میں تحصیلدار ماڈل ٹاﺅن عزیز میر ،تحصیلدار رانا امجد ،تحصیلدار شالیمار حافظ عمران سمیت ریونیو آفیسر اسماعیل شاہ ،ریونیو آفیسر محمد حسیب تحصیلدار رانا سجاد سمیت دیگر کے نام شامل ہیںمزید معلوم ہواہے کہ مذکورہ ریونیو آفیسر اور تحصیلدار نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بیمار پڑ چکے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...