چائے کی پیالی میں طوفان لانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا،پیر فضل حق

چائے کی پیالی میں طوفان لانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا،پیر فضل حق

 لاہور (پ ر) قائد جمعیت مشائخ پاکستان پیر فضل حق نے کہا ہے کہ چائے کی پیالی میں طوفان لانے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے 14 اگست کو سونامی بدترین بدنامی بن جائے گا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے رمضان المبارک میں کامیاب ہوگا پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہے اس عید پر قوم کو دوہری خوشیاں نصیب ہونگی غیور عوام نے غیر ملکی ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے تمام مساجد میں آئندہ جمعتہ المبارک کے موقع پر مشائخ عظام اور علماءکرام افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین اور شہداءکو نذرانہ عقیدت پیش کریں اور اہل ایمان لوگوں کو انتشار کی سیاست اور غیر ملکی ایجنڈے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں ۔

تاکہ مفاد پرستوں کی شرانگیزی کسی بھی صورت کامیاب نہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت مشائخ کے عہدیداروں ‘کارکنوں اور علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں وزیر اعلی کی طرف سے پانچ ارب روپے کی سبسڈی قابل ستائش اقدام ہے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں کی کڑی نگرانی سے گرانفروشی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے صوبہ بھر پر ڈی سی اوز اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں جو ملک کی سالمیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بڑی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں انکی دل کھول کر مدد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے آئی ڈی پیز کی امداد کے ساتھ ساتھ اردگرد کے غرباءاور مساکین کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ وہ رمضان المبارک سمیت عید کی حقیقی خوشیوں میں شریک ہو سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...