واسا کے افسران اپنے علاقوں میں روزانہ کے بنیادوںپر دورے کریں

واسا کے افسران اپنے علاقوں میں روزانہ کے بنیادوںپر دورے کریں

 لاہور( جنرل رپورٹر)واساکے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری نصیر احمدنے واسا ہیڈ آفس میں ڈائریکٹرز میٹنگ کے دوران تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر خود دورے کیا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کے علاقہ میں کوئی مین ہول کھلا نہ ہو واسا سٹور میں مین ہول کور موجود ہیں اور ہر سب ڈویژن کے سٹور میں ڈھکن کی موجود گی کو یقینی بنایا جائے بوقت ضرورت استعمال میں لایا جا سکے مزید برآں ایم ڈی واسا نے جاری مون سون میں فوری نکاسی آب کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا۔

 انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک نظر آئے اور روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژن میں درج ہونے والی شکایات 24گھنٹے میں دور کی جائیں ، رمضان المبارک میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوران واسا جنریٹرزچلا کر شہریوں کو پانی مہیا کرے اور مساجد کے گردو نواح نکاسی آب کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہےے اگر کہیں ہو تو اُس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر کہیں واسا کا ٹیوب ویل خراب ہوجائے تو علاقے کی مساجد میں ٹینکرز کے ذریعے بر وقت پانی مہیا کیا جائے تاکہ نمازیوں کو پریشانی لاحق نہ ہو اس سلسلہ میں غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...