حکمران جماعت کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ اب رکنے والی نہیں،الطافشاہد
لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ جوخوداپنابدترین دشمن ہواسے کسی اورسے ڈرنے یابھاگنے کی کیا ضرورت ہے وفاقی حکومت پچھلے ایک سال سے ہوامیں معلق ہے ،یہ کھنڈرنماعمارت عنقریب زمین بوس ہوجائے گی وزیراعظم کاحالیہ بیان''اپوزیشن والے ہماری ٹانگیں نہ کھینچیں'' ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھاکے مصداق ہے جس نے کام کرناہوتا ہے وہ پرویز مشرف کی طرح رکاوٹوں اورسازشوں کی پرواہ نہیں کرتے حکمران جماعت کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ رکنے والی نہیں،جولوگ ضمیر کی خلش محسوس کرتے ہیں وہ اس حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے حکومت کوباہر نہیں اندرسے زیادہ خطرہ ہے ۔ مصنوعی مینڈیٹ کے بوجھ سے جمہوریت کادم گھٹ جائے گاوہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز، ،پرویز نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی اورسیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا۔
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ نڈراوردبنگ جنرل راحیل شریف شہداءکے وارث ہیں ،انہیں بھی جنرل (ر)پرویز مشرف کی طرح دہشت گردوں کے ناپاک وجود پر کاری ضرب لگانے کاکریڈٹ جاتا ہے آل پاکستان مسلم لیگ سے بڑھ کر کوئی سیاسی جماعت آپریشن ضرب عضب کی حامی نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ امن کا خواہاں پاکستان اب اپنی منزل سے زیادہ دور نہیں ہم پاکستان سے دہشت گردی کاناسورختم کرنے کیلئے اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ ہیں ،جہا ںجہاں ان کاپسینہ گرے گاوہا ں وہاں ہم اپناخون بہادیں گے پاک فوج عوام کی حمایت سے اس جنگ میں ضرورجیت سے ہمکنار ہوگی انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے
جبکہ حکمران انتقام انتقام کھیل رہے ہیں۔