لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں،سجاد بلوچ

لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے کہا ہے کہ لوگ موجودہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں ، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمران بیرون ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں،ملک کو ناکوں،فاکوں اور ڈاکوں سے بچانا چاہیے ،غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے غربت ،بےروز گاری اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے، گڈ گورننس کا حال دیکھ کر لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ کو کچھ نظر نہیں آرہا کہ لاہور شہر میں کتنے روزانہ ڈاکے پڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے بےروز گاری اور غربت بڑھے گی اور جرائم میں بھی اضافہ ہوگا ،حکومت کا کام ہے کہ لوگوں کو روز گار کے مواقع مہیا کرے نہ کہ لوگوں کو بےروز گار کر کے خود کشیوں پر مجبور کرے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو لوگ عید سے پہلے خودکشیوں پر مجبور ہوجائینگے،بجلی اور گیس کو مہنگا کر کے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین گئی ہے۔
،سجاد بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غربت ختم کر ے نہ کہ غریبوں کو ختم کر ے، لگتا ہے حکومت نے غریبوں کوختم کرنے کا تہیا کررکھا ہے، اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو سیلاب انہیں بہا کر لے جائیگا،حکومت ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لے جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ،حکومت کا غریب عوام کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، لوگ موجودہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں ،انکا مزید کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمرانوں کو بیرون ممالک دوروں میں مصروف ہیں،ہسپتالوں میں لوگوں کو دوائیاں نہیں مل رہیں کو کہ پہلے دور حکومت میں ایمرجنسی فری تھی چودھری پرویزالہٰی کے دور میں غریب کا بچہ بھی مفت تعلیم حاصل کرتا تھا اب لوگوں کے پاس سکول بھیجنے کیلئے بچوں کی فیس نہیں ہے لوگوں کو بلوں میں اتنا الجھا دیا ہے کہ وہ صحت تعلیم میں ضروری چیزوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔