وڈیروں اور جاگیرداروں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے،وسیم اختر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے مسائل میں معاشی پسماندگی ،امریکی غلامی،غربت،بے روزگاری ، بددیانتی،سیاسی عدم استحکام ، کرپشن،لوڈشیڈنگ،محب وطن قیادت کافقدان شامل ہے آج بھی وطن عزیزوہاں ہی کھڑاہے جہاں1947میں تھا امیر طبقہ اپنے سے کم تر کااستحصال کررہاہے دولت چند ہاتھوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہواہے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل بے راہ روی،تعصب پرستی اور اخلاقی فساد کاشکار ہوچکی ہے جس سے معاشرتی اعلیٰ اقدار ختم ہوتی جارہی ہیںاگر ملکی بیوروکریسی درست ہوجائے توپاکستان دنیا کے نقشے پر مثالی ملک بن سکتاہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس سرزمین کو وسائل سے مالا مال بنایا ہے۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جب تک سودی نظام معیشت کی بجائے اسلامی طرزمعیشت کواختیارنہیں کرلیتے ہمیں درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے حالات سازگار بنانا حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ملکی بقاءاور سلامتی کی خاطر سب کومل کر اپنا کام کرنا ہوگاانہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود سحروافطار اور تروایح میں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے عوام کورمضان المبارک میں ریلیف دینے کے تمام تر دعوے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیںاب رہی سہی کسر گیس کی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔پاکستان سیاسی طور پر عدم استحکام کاشکارہے۔