چیئرمین شیخ زید کے خالی عہدے پر فوری تعیناتی کی جائے،پی ایم اے

چیئرمین شیخ زید کے خالی عہدے پر فوری تعیناتی کی جائے،پی ایم اے

  



 لاہور( جنرل رپورٹر)پی ایم اے لاہور کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد تنویر انور منعقد ہوا اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعہ اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین شیخ زید کا عہدہ گزشتہ دو ہفتوں سے خالی ہے حکومت اور محکمہ صحت کی سست روی کی وجہ سے اس اہم ترین عہدہ پر موزوں شخصیت کا تقرر عمل میں نہیں لایا جا سکا جس کی وجہ سے ہسپتال کے انتظامی اور کالج کے تدریسی معاملات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں خواہشمند پروفیسرز باقاعدہ دھڑے بندی کا شکار ہیں جس کا اثر مریضوں کے علاج پر ہو رہا ہے پی ایم اے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف شیخ زید کی فیکلٹی میں سے ہی قواعدوضوابط کے مطابق موزوں چیئرمین کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...