پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی زیر نگرانی ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا جس میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے اقدامات کو روکنے کا حکم صادر کیا تھا اس موقع پر اس فیصلہ کو سراہا گیا اور کھیلوں کےلئے اس کو مفید قرار دیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالت نے بہترین فیصلہ کیا ہے اور ہم اس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپورٹس بورڈ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے خلاف اولمپک ایسوسی ایشن نے عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی تھی دوسری جانب کھیلوں سے وابستہ فیڈریشنر نے کہا ہے کہ معاملات عدالت سے باہر طے ہوجائیں تو اچھی بات ہے اس طرح کسی کو نقصان ہو یا نہ ہو لیکن اس سے کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے معاملات کو عدالتوںمیں نہ لے جایا جائے اس سے ہماری جگ ہنسائی بھی ہوتی ہے۔
خیر مقدم