بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو عوام دمادم مست قلندر کرینگے، محمودالرشید

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو عوام دمادم مست قلندر کرینگے، محمودالرشید

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پیپکو ڈیٹا نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی ا ور پانی بجلی کے چھوٹے بڑے دونوں وزیروں کے تمام دعوئے جھٹلادئیے ہیں ایک سال میں بجلی کی پیداوار کوئی اضافہ نہیں ہوا نندی پور پاور پراجیکٹ فرنس آئل پر ڈیزائن ہوا اسے ڈیزل پر چلانے کی کوشش کی گئی تو خراب ہو گیا اس حوالے سے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے اس منصوبہ کے نام پر بھی پنجاب کے عوام کو بہلایا گیا آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو مہنگائی لوڈشیڈنگ اور اووبلنگ کے ستائے عوام 14اگست سے پہلے دمادم مست قلندر شروع کر دیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپکو ڈیٹا کے مطابق جولائی 2013اور جولائی 2014میں بجلی کی پیداوار یکساں ہے جبکہ شارٹ فال بڑھ گیا ہے حکمرانوں نے پورا سال ایم او یو کے ڈراموں میں گزار دیا عملاًصورتحال گزشتہ سال کی نسبت بدتر ہے انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کے صارفین پر 240ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے سے باز رہیں۔

محمودالرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...