پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشتگردی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔ تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس کی طرف سے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم گلوبٹ سے اس معاملے پر تفتیش کرنی ہے کہ اس نے کس کے کہنے پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ،پولیس نے عدالت سے استدعا کی جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا جائے جس فاضل عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے،دوسری جانب ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ درخواست ضمانت کی سماعت نہیں کرسکتے ہیں
 گلو بٹ

مزید :

صفحہ آخر -