گنگارام ہسپتال کے عملہ نے ایک روز کی بچی تبدیل کر دی
لا ہو ر(کر ائم سیل)گنگارام ہسپتال کے عملہ نے ایک روز کی بچی تبدیل کر دی ۔والدین کی اپنی بچی لینے پر احتجاج ،عملہ نے دھکے دے کر با ہر نکا ل دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز انعم نا می خاتون نے گنگا رام ہسپتال میں بچی کو جنم دیا جس کا نام اس کے والد وحید نے ارم وحید رکھا ارم صحت خراب ہو نے کی وجہ سے نر سری میں داخل تھی جب اس کے والدین رات گئے اس کو دیکھنے کے لئے وارڈ میں گئے تو علم ہوا کہ بچی مو جود نہیں جب اس بارے میں عملہ سے پو چھا گیا تو انہوں نے ارم نو ید نا می بچی ان کو دے دی اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ آپ کی ہی بچی ہے ۔والدین کے احتجا ج کر نے پر ان کو دھکے دے کر وارڈ سے نکا ل دیا گیا ۔
بچی تبدیل