تصدق حسین جیلانی کو الیکشن کمشنر تعینات کر نے سے سوالات اٹھیں گے ،عاصمہ جہانگیر

تصدق حسین جیلانی کو الیکشن کمشنر تعینات کر نے سے سوالات اٹھیں گے ،عاصمہ ...

  



اسلام آباد (این این آئی) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو الیکشن کمشنر تعینات کر نے کے اقدام سے عدلیہ کی ساکھ پر سوالات اٹھیں گے ¾ حکمران عدلیہ کو متنازع بنانے کے بجائے ادارے کو مضبوط بنائیں ۔ایک انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ مجھے امید ہے ان دنوں گردش کرنے والی افواہیں کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو اگلا چیف الیکشن کمشنر بنایا جاسکتا ہے، جھوٹی ثابت ہوں گی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر نے کہا کہ ایک جج اس ادارے کی ساکھ کو کبھی خطرے میں نہیں ڈالے گا، جہاں سے اس کو احترام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے اسی طرح کا ایک واقعہ یاد دلایا کہ جب ایک اور سابق چیف جسٹس (جسٹس ارشاد حسن خان) کو ان کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد چیف الیکشن مقرر کیا گیا تھا اور اس سے عدلیہ کے ادارے کو نقصان پہنچا تھا۔عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ارشاد اور ریٹائیرڈ جسٹس جیلانی کے درمیان ایک فرق ہونا چاہیے۔انہوں نے سیاستدانوں کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا جو آمریت سے مقابلہ اور جمہوریت کے لیے ہمارے وکلاءاور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم اقتدار میں آنے کے بعدجمہوریت کے تصورکو انہوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

عاصمہ جہانگیر

مزید : صفحہ آخر


loading...