کراچی کا ویسٹ زون پولیس کیلئے مقتل گاہ بن گیا

کراچی کا ویسٹ زون پولیس کیلئے مقتل گاہ بن گیا
کراچی کا ویسٹ زون پولیس کیلئے مقتل گاہ بن گیا

  



کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کا ویسٹ زون پولیس اہلکاروں کیلئے انتہائی خطرناک علاقہ بن گیا ہے اور تھانوں اور پولیس موبائلوں پر حملوں کی وجہ سے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب پولیس پر حملہ نہ ہو، خصوصاً ویسٹ زون میں تھانوں اور موبائلوں پر بموں سے حملے اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات معمول بن گئے ہیں، پولیس اہلکار کہتے ہیں کہ گھر سے جب ڈیوٹی پر آتے ہیں تو گھر والے اللہ کو سونپتے ہیں، تاخیر ہوجائے تو گھر والے پریشان ہوجاتے ہیں اور بار بار خیریت کیلئے فون آتے ہیں۔ اہلکاروں پر حملوں کی وجہ سے ویسٹ زون کے تھانوں اورنگی ٹاﺅن، پیر آباد، مومن آباد، بلدیہ ٹاﺅن، اتحاد ٹاﺅن، سائٹ، سرجانی، منگھو پیر، سہراب گوٹھ، معمار پولیس سٹیشن پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرلئے گئے ہیں، تھانوں کی چھتوں چوکیاں بنائی گئی ہیں اور باہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر گھر سے آتے اور جاتے ہوئے وردی نہ پہنیں۔پولیس والوں کو راستے تبدیل کرنے، بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید : کراچی


loading...