لاہورہائیکورٹ نے اولمپک ایسویسی ایشن کے صدرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہورہائیکورٹ نے اولمپک ایسویسی ایشن کے صدرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن معطل کر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے حکومت کے مقرر کردہ پاکستان اولمپک ایسویسی ایشن کے صدرحسن عارف کی تعیناتی کاحکومتی نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ فاروق سعید، جوڈو ایسوسی ایشن اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وکیل منور اسلام نے موقف اختیار کیاکہ سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے منتخب صدراکرم ساہی کی موجودگی کے باوجودغیرقانونی طور پر عارف حسن کو پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کا صدر تعینات کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو اولمپکس ایسویسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عارف حسن کی تعیناتی نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔جس پر عدالت نے عارف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر فریقین سے ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

نوٹیفکیشن معطل

مزید : صفحہ آخر