شہری کو ہلاک کرنےوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

شہری کو ہلاک کرنےوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تشدد کر کے شہری کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایف آئی آر کی نقل آج 9جولائی پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھونے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نور محمد نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ وریام سرگودھا کے پولیس اہلکاروں نے جاوید نامی شہری کو حبس بیجا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس اہلکاروں کے تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاوید نامی شہری موقع پر دم توڑ گیا۔سرکاری وکیل خاور اکرام بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ متوفی کی والدہ زبیدہ بی بی کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے عام شہری کے خلاف جھوٹی ایف آئی درج کی جس پر عدالت نے تشدد کر کے شہری کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی آر کی نقل آج عدالت میں طلب کر لی۔
تشدد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -