رمضان المبارک میں بجلی اور گیس چوری میں اضافہ ہوگیا ہے،غالب بندیشہ

رمضان المبارک میں بجلی اور گیس چوری میں اضافہ ہوگیا ہے،غالب بندیشہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) رمضان المبارک میں بجلی اور گیس چوری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے چاروں صوبوں کے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ گیس اور بجلی چوری کو روک اجائے اور بڑے مگرمچھوں کو گرفتار کیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ کے مطابق سب سے زیادہ چوری پنجاب میں ہورہی ہے، مگر ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کی گیس چوری، سوا ارب روپے کی بجلی چوری پکڑ کر 51 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کا مرکزی کردار، واپڈا اور گیس کے افسران نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا اس بارے میں سخت موقف ہے اور جو سرکاری اہلکار چوری کی ان وارداتوں میں معاونت کرتے ہیں ان کو بھی گرفتار کرلیا جائے۔ ان کو عدالتوں سے سزاﺅں کے علاوہ بھی سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کبھی رعایت کے مستحق نہیں۔

غالب بندیشہ

مزید : صفحہ آخر